پلوامہ پولیس نے گزشتہ 18 سالوں سے مفرور 10ملزمان کو کیا گرفتار

سرینگر 8 فروری
پلوامہ پولیس نے گزشتہ اٹھارہ سالوں سے گرفتاریوں سے بچنے والے دس ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ 18سالوں سے دس ملزم مفرور تھے جن کو گرفتار کرنے کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی، جنہوں نے سخت کوششوں کے بعد 10 مفرور افراد کو گرفتار کیا جو گزشتہ دو دہائیوں سے گرفتاری سے بچ رہے تھے۔
ترجمان نے کہا کہ مفرور ملزمان ان کے خلاف پولیس اسٹیشن راج پورہ اور پلوامہ میں درج سنگین مقدمات میں ملوث ہیں۔
گرفتار شدگان کی شناخت کے طور پر کی گئی ہے۔ منظور گنائی ولد عبداللہ گنائیبشیر گنائی ولد عبدالاحد،عزیز بخشی ولد نبی بخشی، گلزار شیخ ولد موحد شیخ ۔مشتاق احمد لون ولد عبداللہ لون ۔ درابگام راجپورہ کے رہائشی اور جاوید احمد شاہ اور دیگران شامل ہے
گرفتار مفرور افراد کو مزید کارروائی کے لیے عدالت میں پیش کیا گیا

Comments are closed.