پلوامہ پولیس نے مجسٹریٹ کی موجودگی میں بھاری مقدار میں ضبط شدہ ممنوعہ اشیاءاور منشیات کو تباہ کیا

سرینگر/ 18مارچ /

معزز سیشن کورٹ کے حکم کی تعمیل میں پولیس افسر، ریونیو افسران اور جوڈیشل افسر پر مشتمل ایک کمیٹی نے این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 52A کے تحت ضبط شدہ منشیات اور فزیوٹرپک مادہ کی بھاری مقدار کو تباہ کر دیا ہے۔

پولیس اسٹیشن پلوامہ، پولسی اسٹیشن کاکاپورہ، پولسی اسٹیشن راجپورہ اور پولیس اسٹیشن لیترکے 82 کیسوں کے ضبط شدہ ممنوعہ اشیاءکو تباہ کیا گیا۔ ضبط شدہ مادہ میں چرس 5.3 کلوگرام، کینابیس پا¶ڈر/پتے = 398.1 کلوگرام، پوست کا بھوسا = 3916.6 کلوگرام، کوڈین = 2105 بوتلیں، برا¶ن شوگر = 5.54 گرام کشمیر ہیلتھ کیئر سسٹم، آئی جی سی لاسی پورہ کی تشکیل کردہ کمیٹی کے سربراہ کی موجودگی میں تباہ کیا گیا۔
معزز منصف جوڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس پلوامہ ڈی ایس پی ہیڈکواٹر پلوامہ، ایگزیکٹیو مجسٹریٹ پلوامہ، چیف پراسیکیوٹنگ آفیسر پلوامہ اور ضلع کے دیگر پولیس افسران۔ علاقے کے لوگوں نے کاروائی کے دوران افسران سے ملاقات کی اور ان کی محنت، پیشہ ورانہ مہارت اور معاشرے کو منشیات سے پاک بنانے کے عزم پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Comments are closed.