پلوامہ میں 3 منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مادہ بر آمد

منشیات کے خلاف پولیس نے جنگ تیز کرتے ہوئے پلوامہ پولیس نے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے چرس اور دیگر ممنوعہ اشیاءبرآمد کی۔

تفصیلات کے مطابق سماج سے منشیات کو ختم کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، پلوامہ پولیس نے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے نفسیاتی مادہ برآمد کیا۔

ملزمان کی شناخت سید عادل ولد سید شوکت ساکن گنڈی پورہ پلوامہ، عاقب رشید یتو ولد عبدالرشید ےتوساکن درسو پلوامہ اور خورشید احمد شیخ ولد غلام محمد شےخ ساکن گنگو پلوامہ کے طور پر ہوئی ہے۔ ان کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد ہوئی ہے ۔اس سلسلے میں مقدمہ متعلقہ دفعات کے تحت تھانہ پلوامہ میں درج کیا گیا ہے۔ ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments are closed.