پلوامہ میں نقلی بندوق کی نوک پر لوگوں کو لوٹنے والا شہری گرفتاری

پلوامہ/07 فروری

پلوامہ پولیس نے نقلی بندوق کی نوک پر عوام کو لوٹنے والے گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے ایک شخص کی گرفتاری عمل میں لائی اور اس کے قبضے سے نقلی پستول، نقدی اور دیگر چیزیں برآمد کر لی ہے

تفصیلات کے مطابق پلوامہ میں پولس اسٹیشن راجپورہ کو ایک شخص کی طرف سے تحریری شکایت موصول ہوئی تھی (کہ ایک شخص جو شام کے وقت اپنے دکان سے گھر کی طرف واپس آرہا تھا کہ رستے میں اس کو کچھ افراد نے بندوق دیکھا کر اس کا پرس اور موبائل فون چھین لیا) جس کے بنا پر پولیس نے مقدمہ زیر نمبر 8/2023 درج کرکے تحقیقات شروع کر دی۔

پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران کئی افراد کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی جس کے بعد ایک ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ نقلی بندوق کے ذریعے لوگوں سے پیسہ لوٹ رہا تھا، جس کے بعد پولیس نے پیسوں کے علاؤہ آدھار، اے ٹی ایم، موبائل فون، ڈرائیونگ لائسنس، پین کارڈ، الیکشن کارڈ، سم کارڈ و دیگر چیزیں برامد کئے ہیں۔

Comments are closed.