پلوامہ میں نئے فوجداری قوانین پر ایک جامع پانچ روزہ کریش کورس کا اہتمام
سرینگر / یکم مارچ
جنوبی ضلع پلوامہ میں پلوامہ میں پولیس نے کانفرنس ہال ڈی پی ایل پلوامہ میں نئے فوجداری قوانین پر ایک جامع پانچ روزہ کریش کورس کا اہتمام کیا۔
یہ کورس، مرکزی حکومت کی طرف سے حال ہی میں نافذ کیے گئے قوانین کی ضروری سمجھ سے افسران/ اہلکاروں کو لیس کرنے کے مقصد سے شروع کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سوپور میں پولیس نے تفتیشی افسران کے لیے این ڈی پی ایس ایکٹ کے حوالے سے 01 روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔
کورس کا افتتاح ڈی وائی ایس پی ڈے اے آر ماجد علی( جے کے پی ایس ) اور ایس ڈی پی او لیتر نثار احمدعلی( جے کے پی ایس ) نے انسپکٹر تاثیر احمد کی موجودگی سے ہوا جنہوں نے ایک روشن افتتاحی لیکچرر دیا۔ سیشن کے دوران، افسران نے اہم تبدیلیوں کے تناظر میں نئے فوجداری قوانین کے پس پردہ موضوع کو سمجھنے پر زور دیا۔
Comments are closed.