پلوامہ میں منشیات فروش کی جائیداد قرق

سری نگر، منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھتے ہوئے پلوامہ پولیس نے منشیات فروش کی جائیداد کو منسلک کیا ہے۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پیر کے روز منشیات فروش ظہور احمد وانی ولد عبدالرحمن وانی ساکن پلوامہ کی سات لاکھ 88ہزار روپیہ مالیت کی جائیداد کو منسلک کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ منشیات فروش کے خلاف 68این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ مجاز اتھارٹی سے باضابط طورپر قانونی منظوری حاصل کرنے کے بعد جائیداد کو قرق کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران ثابت ہوا ہے کہ زیر تعمیر عمارت کو منشیات فروشی کے لئے استعمال میں لایا جارہا تھا۔

دریں اثنا عوام حلقوں نے پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کی جائیدادیں ضبط کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں لہذا ان کی جائیدادیں ضبط کرنا اب ناگزیر بن گیا ہے تاکہ اس وبا کو جڑ سے اکھاڑپھینک دیا جاسکے۔

یو این آئ

Comments are closed.