پلوامہ میں غیر مقامی مزدور کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا: پولیس

سری نگر، پولیس کا کہنا ہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے تمچی نائو پورہ علاقے میں پیر کے روز جنگجوئوں نے ایک غیر مقامی مزدور کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔

مہلوک مزدور کی شناخت مکیش ساکن اتر پردیش کے بطور کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ واقعے کے فوراً بعد حملہ آوروں کی تلاش کے لئے علاقے کو محاصرے میں لیا گیا۔

کشمیر زون پولیس نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘پلوامہ کے تمچی نائو پورہ علاقے میں دہشت گردوں نے اتر پردیش کے مکیش نامی مزدور پر گولیاں چلائیں جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا’۔

پوسٹ میں کہا گیا کہ واقعے کے بعد علاقے کو محاصرے میں لیا گیا

Comments are closed.