پلوامہ میں طالب علم سمیت تین نوجوانوں پر پی ایس اے عائد ، کورٹ بلوال منتقل

افراد خانہ میں تشویش کی لہر ،گورنر انتظامیہ سے انسانیت کی بنیادوں پر رہائی کی اپیل

سرینگر/19جنوری /سی این آئی/ جنوبی ضلع پلوامہ میں ملک مخالف سرگرمیوں کی پاداش میں طالب علم سمیت تین نوجوانوں پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کر کے انہیں کورٹ بلوال جیل منتقل کیا گیا۔ادھر تینوں نوجوانوں کے افراد خانہ نے ریاستی گورنر سے اپیل کی یے کہ انسانیت کے بنیادوں پر ان کے لخت جگروں کو رہا کیا جائے۔سی این ائی کے مطابق ضلع پلوامہ میں تین نوجوانوں پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائدکیا گیااور تینوں کو جموں جیل منتقل کیا گیا۔زرائع سے معلوم ہوا ہے ملک مخالف سرگرمیوں اور عسکری کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں تین نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جس کے بعد جمعہ کو ان پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرکے انہیں کورٹ بلوال جیل منتقل کیا گیا۔تینوں نوجوانوں کی شناخت 20سالہ عامر شفیع ولد محمد شفیع بٹ ساکنہ کریم آبا، محمد شفیع میر ولد محمد رمضان میر ساکنہ کھار پورہ سرنو اور سہیل احمد وگے ولد غلام محمد وگے ساکنہ سرنو پلوامہ کے بطور ہوئی۔شفیع اور عامرکے بارے میں بتا یا جاتا ہے کہ انہیں گزشتہ ماہ گرفتار کیا گیا تھا جبکہ سہیل کے بارے میں بتایا جاتا یے کہ سہل بنگلور کالج میں بی ایس سی کا طالبعلم ہے اور دو ماہ قبل گھر واپسی پر ان کہ گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی۔اسی دوران تینوں نوجوانوں کے افراد خانہ نے ریاستی گورنر سے اپیل کی ہے کہ ان کے لخت جگروں کو انسانیت کی بنیادوں پر رہا کیا جائے۔

Comments are closed.