پلوامہ میں صحافیوں کی ایسوسی ایشن تشکیل، جاوید صوفی عبوری صدر، تنہا ایاز ترجمان منتخب

پلوامہ :31جولائی

پلوامہ میں بدھ کے روز مقامی اورقومی نیوز چینلوں اور اخبارات سے وابستہ نامہ نگاروں کا ایک غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ضلع سے وابستہ سینئر صحافیوں سمیت پیشے سے وابستہ دیگر صحافی بھی شامل رہے۔

دوران اجلاس صحافیوں نے انہیں پلوامہ میں درپیش مسائل کو اجاگر کیا،اور بہ اتفاق رائے صحافی اس نتیجے پر پہنچ گئے کہ پلوامہ میں صحافیوں کے ایک مضبوط گروپ کا تشکیل پانا ناگزیر بن گیا ہے۔اجلاس کے دوران طویل بحث و مباحثے کے بعد صحافی اس نتیجے پر پہنچ گئے کہ پچھلے تمام انجمنوں کو خیرباد کہہ کر ایک نئی ایسوسی ایشن تشکیل دینے پر اتفاق کیا اور اس طرح جرنلسٹ گلڈ آف پلوامہ کے نام سے ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا۔

اجلاس میں پلوامہ کے معروف نوجوان صحافی انگریزی روزنامہ رائزنگ کشمیر کے نامہ نگار جاوید احمد صوفی کو ایسوسی ایشن کا عبوری صدر نامزد کیا گیا جبکہ ندائے کشمیر کے سینئر نامہ نگار تنہا ایاز کو ایسوسی ایشن کا ترجمان منتخب کیا گیا ہے۔

اجلاس میں جن دیگر ممتاز صحافیوں نے شرکت کی ان میں بلال خان (نیوز 18)، عاشق حسین ماگرے (اے این آئی)، غازی خورشید (کشمیر ٹریبیون)، نثار الحق آلی (پیسیفک پریس ایجنسی)، الطاف حسین میر (سٹی رپورٹر)، یاور رشید(روزنامہ تمعیل ارشاد)،میر ذیشان (رائزنگ کشمیر)، قیصر احمد میر (ٹی وی 9 نیٹ ورک)، جاوید صوفی (رائزنگ کشمیر)، تنہا ایاز (ندائے کشمیر)، مشتاق الاسلام (کشمیر عظمیٰ)، فردوس وانی (اے این این)، عادل شاہنواز (گلستان نیوز)، توصیف احمد خان (وائس آف انڈیا)، قیوم خان (سی این این 18)، ارجمند وانی (کے ڈی)، جہانگیر گنائی (کے این او)، زاہد چاٹ (کشمیر پلس)، آصف گنائی (کے پی)، بلال حبیب (کشمیر ریڈر،چٹان)، خورشید وانی (نگران) اور مدثر مقبول (5 دریا) شامل ہیں.

۔شرکاء اجلاس نے ایسوی ایشن کےصدر اور باڈی کے دیگر نمائندوں کے انتخاب کےلیے جلد انتخابات کرانے کا بھی فیصلہ کیا جس کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

Comments are closed.