پلوامہ میں دو الگ الگ جگہوں پر تصادم، ایک جنگجوجاں بحق، کشمیر بھر میں انٹرنیٹ معطل
سری نگر، 6 مئی : جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں دو الگ الگ جگہوں پر جاری مسلح جھڑپوں میں اب تک ایک جنگجو جاں بحق ہواگیا ہے۔ جموں وکشمیر پولیس کے مطابق بیگ پورہ میں جاری تصادم کی جگہ پر ایک اعلیٰ جنگجو کمانڈر پھنسے ہوا ہے۔
انتظامیہ نے احتیاطی طور پر وادی کشمیر میں موبائل انٹرنیٹ خدمات منقطع کردی ہیں۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بیگ پورہ اونتی پورہ میں تصادم جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تصادم کی جگہ پر ایک اعلیٰ جنگجو کمانڈر پھنسا ہوا ہے۔
پولیس ترجمان نے ضلع پلوامہ کے کھریو اونتی پورہ میں جاری تصادم میں اب تک ایک جنگجو جاں بحق ہواگیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں جگہوں پر آپریشن جاری ہے۔
یو این آئی
Comments are closed.