ضلع کے تمام اہم بازاروں میں دکانات رہے بند، ٹرانسپورٹ کی سرگرمیاں ٹھپ
سرینگر/31دسمبر/سی این آئی/ پلوامہ میں سوموار کو بھی مسلسل تیسرے رو ز تعزیتی ہڑتال رہی جس دوران ضلع کے اہم بازاروں میں تمام دکانیں ، کاروباری ادارے بند رہے اور سڑکوں سے ٹریفک کی نقل و حمل معطل رہی ۔اس دوران ضلع میںحساس مقامات اور چوراہوں پر فورسز کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیرکے ضلع پلوامہ میں ہانج راجپورہ میں سنیچروار کو فورسز اور جنگجوئوں کے مابین ہوئے تصادم آرائی میں تین مقامی اور ایک غیر ملکی جنگجوئوں کے جاں بحق ہونے کے پیش نظر ضلع میں مکمل ہڑتال رہی جبکہ اتوار کو بھی ضلع کے تمام کاروباری ادارے بند رہے اور بازاروں میں ہوکا عالم چھایا رہا ہے ۔ا س دوران آج سوموار کے روز بھی ضلع میں تعزیتی ہڑتال جارہی ہے اور ضلع کے تمام بازاروں میں کاروباری ادارے بند رہے ، دکانات مقفل اور نجی و سرکاری دفاتر میں کام کاج متاثر رہا ۔ اس دوران ضلع میں ٹرانسپورٹ کی سرگرمیاں بھی معطل رہی جس کی وجہ سے آج تیسرے روز بھی ضلع بھرمیں معمولات زندگی متاثر رہی۔ واضح رہے کہ سنیچروار کو ضلع کے ہانجن نامی گائوں میں جنگجوئوں اور فورسز کے مابین تصادم آرائی ہوئی جس میں تین مقامی جنگجو اور ایک غیر ریاستی جنگجو جاں بحق ہوئے جنگجوئوں کے جاں بحق ہونے کے ساتھ ہی ضلع میں تمام کاروباری ادارے اور دکانات بند کردئے گئے اور ٹرانسپورٹ معطل کیا گیا اور آج تیسرے روز بھی ضلع میں تعزیتی ہڑتال جاری رہی۔
Comments are closed.