پلوامہ میں تین نقب زن گرفتار ، چوری شدہ مال بھی بر آمد
پلوامہ / 13اگست / ٹی آئی نیوز
پلوامہ پولیس نے چوری کا معاملہ حل کرتے ہوئے تین نقب زنوں کی گرفتاری عمل میں لائی اور چوری شدہ مال مسروقہ بھی بر آمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق پلوامہ پولیس کو ارشاد احمد ڈار ولد غلام محمد ڈار ساکنہ لاجورہ پلوامہ کی طرف سے ایک چوری کی شکایت موصول ہوئی تھی جس پر پولیس نے کیس درج کرکے کارورائی کی اور چوری کے معاملے میں ملوث تین افراد کو کامیابی کے ساتھ گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق یہ شکایت ڈنگر پورہ پلوامہ میں زیر تعمیر شیپ بلڈنگ سے واٹر پمپ کی چوری سے متعلق تھی۔
شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن پلوامہ میں مقدمہ ایف آئی آر نمبر 163/2024درج کیا گیا اور فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔تحقیقات کے دوران، پولس اسٹیشن پلوامہ کی ٹیم نے تین مشتبہ افراد کو پکڑا جس میں شیزاز احمد بٹ علد غلام نبی بٹ ساکنہ کیلر، مہروز مشتاق، ولد مشتاق احمد ڈار اور امتیاز احمد میر، ولد محمد قاسم میر، ساکنہ ڈنگر پورہ پورہ پلوامہ شامل ہے ۔ مسلسل پوچھ گچھ کے بعد ملزمان نے چوری میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا۔ اس کے بعد ان کے انکشاف کی بنیاد پر چوری شدہ واٹر پمپ برآمد کر لیا گیا۔ کیس کی تفتیش جاری ہے۔
Comments are closed.