پلوامہ میں تیز رفتار ٹپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

سری نگر، 09 ستمبر

پلوامہ کے کنگن علاقے میں ایک موٹر سائیکل سوار تیز رفتار ٹپر کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔

حکام نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار کو کنگن گاؤں میں ایک تیز رفتار ٹپر جس کی رجسٹریشن نمبر JK13G 1817 تھی، نے ٹکر مار دی اور اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

اس کی شناخت اعجاز احمد بٹ ولد خورشید احمد بٹ ساکن تلسارا پکھیر پورہ بڈگام کے طور پر کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ واقعہ کے بعد ٹپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Comments are closed.