پلوامہ میں البدر ملی ٹنٹ تنظیم کا معاون کارکن اسلحہ سمیت گرفتار / پولیس
پلوامہ /13دسمبر / ٹی آئی نیوز
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جموں کشمیر پولیس ، فوج اور سی آر پی ایف نے ایک مشتر کہ کارروائی کے دوران بنڈزو پلوامہ میںناکہ چیکنگ کے دوران البدر تنظیم سے وابستہ معاون کارکن کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ہے
گرفتار شدہ کارکن کی شناخت یاور بشیر ڈار ولد بشیر احمد ساکنہ آری گام پلوامہ کے بطور ہوئی ہے اور اس کے قبضہ سے ایک پستول بھی بر آمد کر لیا گیا ہے
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے
Comments are closed.