پریس کونسل آف انڈیا کی چار رکنی ٹیم کا دو روزہ دورہ کشمیر، اخبارات مالکان اور مدیران سے ملاقی

سرینگر /11جولائی / کے پی ایس

پریس کونسل آف انڈیا کی چار رکنی ٹیم نے دو روزہ دورے کشمیر کے دوران اخبارات مالکان اور مدیران کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ٹیم نے کشمیر میں اخبارات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اور ساتھ ہی ٹیم کو اخبارات کے مالکان اور مدیران نے اشتہارات کی تقسیم کاری ، اخبارات کی ان پنلمنٹ ، محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ جموں کشمیر کی جانب سے اردو پریس ریلزوں کی ترسیل اور چھوٹے اخبارات کو درپیش مشکلات کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔

تفصیلات کے مطابق پریس کونسل آف انڈیا کی چار رکنی ٹیم نے دو روزہ دورہ کشمیر کے دوران میڈیا سے وابستہ افراد کے ساتھ ملاقات کی۔ پی سی آئی کی چار رکنی ٹیم میں کنوینر گریندر سنگھ کے علاوہ ممبران جن میں شام پنو ، گورو کھراے اور آرتی ترپاٹھی شامل تھیں۔ وفد نے دو روزہ دورے کشمیر کے دوران محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ کی ٹیم کے علاوہ مختلف اخبارات کے مالکان اور مدیران سے ملاقات کی۔ اسی دوران کشمیر پریس سروس میڈیا گرو پ کے ایڈیٹر راجہ محی الدین کی قیادت میں ایک وفد سرینگر کے سرکٹ ہاوس میں پریس کونسل آف انڈیا کے وفد سے ملاقی ہوا جس دوران وفد نے مختلف نوعیت کے معاملات ان کی نوٹس میں لائے جن میں خاص طور پر اخبارات کو ملنے والے اشتہارات ، کئی سالوں سے رکی پڑی ان پنلمنٹ میٹنگ ، محکمہ اطلاعات کی جانب سے اردو میں سرکاری خبروں کی ترسیل اور وادی کشمیر سے شائع ہونے والے چھوٹے اخبارات کے تئیں امتیازی سلوک کو اجاگر کیا۔ اس موقعہ پر پی سی آئی ٹیم نے تمام مسائل و مطالبات بغور سنے اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ تمام مطالبات و مسائل کو نئی دہلی میں پریس کونسل آف انڈیا کی چیر پرسن کے سامنے رکھا جائے گا اور ایک مکمل رپورٹ انہیں پیش کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ دہلی واپسی پر پریس کونسل آف انڈیا محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ ( ڈی آئی پی آر ) کو اس بارے میں تفصیلی طور پر ہدایت جاری کریں گے۔

ساتھ ہی ٹیم نے اخبارات مالکان و مدیران کو یقین دلایا کہ وہ سال میں کم سے کم دو بار کشمیر کا دورہ کرکے یہاں پر میڈیا اداروں اور ان سے وابستہ مالکان اور مدیران کے مسائل سنے گے اور انہیں حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ اس کے علاوہ انہوں نے تمام اخبارات مالکان و مدیران سے تاکید کی کہ جو بھی ان کے مسائل و مطالبات ہونگے وہ انہیں لکھ کر بھی بھیج سکتے ہیں۔ پی سی آئی ٹیم نے میڈیا سے وابستہ سٹیک ہولڈروں سے تاکید کی کہ وہ سرکاری پالیسی اور سرکار کی جانب سے اٹھائیں جانے والے تمام فلاح و بہبود کے اقدامات کو لوگوں تک پہنچنے اور اپنے اخبارات میں انہیں اچھی جگہ فراہم کرنے میں پیش پیش رہے۔ ادھر پی سی آئی ٹیم کے دو روزہ دورے کشمیر کی سراہنا کرتے ہوئے مختلف میڈیا داروں سے وابستہ افراد کہا کہ یہ ہمارے لئے خوش آئند بات ہے کہ پریس کونسل آف انڈیا کی ٹیم کشمیر وارد ہوئی ہے اور انہوں نے ہمارے مسائل و مطالبات سنے۔ اس دوران وفد نے پریس کونسل آف انڈیا کی ٹیم سے یہ بھی کہا کہ جموں کشمیر میںکسی بھی ترقیاتی پروجیکٹ کے افتتاح کے موقعہ پر یا جب بھی وزیر اعظم نریندر مودی یا کوئی مرکزی وزیر کشمیر وارد ہو تے ہیں تو اخبارات میں ان کے اشتہارات ( ڈسپلے اشتہارات ) شائع کئے جاتے ہیں جو کہ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کی جانب سے ایک اہم اور حوصلہ افزا قدم ہے اور اس کیلئے ہم ان کا ذاتی طور پر شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں اور استدعا کی کہ انہیں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا سے ذاتی طو رپر ملنے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ ان کا شکریہ ادا کرسکے۔

Comments are closed.