پروفیسر ماجد جہانگیر کو میڈیکل کالج بارہمولہ کے پرنسپل کا اضافی چارج سونپا گیا
سرینگر /28نومبر / ٹی آئی نیوز
جموں کشمیر حکومت نے پروفیسر ماجد جہانگیر کو گورئمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ کے پرنسپل کا اضافی چارج سونپ دیا ۔
جموں و کشمیر کی حکومت نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر کے ریڈیو ڈائیگنوسس اینڈ امیجنگ کے شعبہ کے سربراہ پروفیسر (ڈاکٹر) ماجد جہانگیر کو گورئمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ کا نیا پرنسپل مقرر کیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ موجودہ پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) روبی ریشی کی سبکدوشی کے بعد آیا ہے، جو 30 نومبر 2024 سے نافذ العمل ہے۔
سال 2024 کے سرکاری حکمنامہ زیر نمبر 827-JK (HME) کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر جہانگیر 1 دسمبر 2024 سے اپنے موجودہ فرائض کے ساتھ اضافی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔اس اقدام کا مقصد بارہمولہ ادارے میں ہموار انتظامی کارروائیوں اور مریضوں کی بلا تعطل دیکھ بھال کو یقینی بنانا ہے۔
اس حکم نامے پر ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ، آئی اے ایس، حکومت جموں و کشمیر کے محکمہ صحت اور طبی تعلیم کے سکریٹری نے دستخط کیے تھے۔
Comments are closed.