پرائمری سطح تک کے اسکولوں میں سرمائی تعطیلات کا منصوبہ محکمہ تعلیم کے زیر غور ، جلد اعلان متوقع

سرینگر/20نومبر

سردیوں میں اضافہ کے بیچ چھوٹے بچوں کیلئے سرمائی تعطیلات کے اعلان کی بڑھتی مانگ کے چلتے محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ پرائمری سطح تک کے اسکولوں میں سرمائی تعطیلات کا منصوبہ زیر غور ہے اور اس پر جلد ہی فیصلہ لیا جائے گا ۔

سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابقسرد موسمی صورتحال کے بیچ جہاں بچوں کوصبح کے اوقات اسکول جانے میں دشواریاں پیش آ رہی ہے اور والدین کے ساتھ ساتھ دیگر طبقہ جات کی جانب سے بار بار مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ بچوں کیلئے سرمائی تعطیلات کااعلان کیا جائے وہیں کشمیر میں پرائمری اسکولوں کے سطح تک جلد ہی موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کرنے پر غور کیا جا رہا ہے ۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ محکمہ جلد ہی اپنے فیصلے کا اعلان کرے گا۔انہوں نے کہا”ہم سرد موسم کی صورتحال کے پیش نظر پرائمری اسکولوں کے لیے موسم سرما کی ابتدائی تعطیلات پر غور کر رہے ہیں“۔انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی چھٹی کا اعلان کریں گے“۔

Comments are closed.