لاہور: جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے پاکستان کے تیزگیند باز محمد عامراور سلامی بلے باز شان مسعود کی ٹیم میں واپسی کا امکان ہے۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریزکا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبرسے کھیلا جائے گا۔
تین ٹیسٹ میچوں کی سیریزسے قبل 19 دسمبر سے تین روزہ پریکٹس میچ بھی کھیلا جائے گا، جس کے لئے پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کوحتمی شکل دی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد عامرکواسپنربلال آصف کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جائے گا، جبکہ تیسرے سلامی بلے بازکی حیثیت سے شان مسعود ٹیم میں شامل ہوسکتے ہیں۔
فخرزمان گھٹنے کی چوٹ کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف سیریزکے پہلے مرحلے سے آوٹ ہو چکے ہیں۔ سلیکٹروں اورٹیم مینجمنٹ پرامید ہیں کہ تیزگیندبازمحمد عباس اہم سیریز سے قبل مکمل فٹ ہو جائیں گے۔
جنوبی افریقہ کے دورے میں دووکٹ کیپرشامل ہوں، ایسے میں محمد رضوان ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔ ممکنہ ٹیم میں کپتان سرفرازاحمد ، محمد حفیظ ، امام الحق، بابراعظم، حارث سہیل، اظہرعلی، سعدعلی، حسن علی، میرحمزہ، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، اسد شفیق اور یاسرشاہ شامل ہیں۔
Comments are closed.