پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف دبئی میں انتقال کر گئے
سرینگر:05فروری
پاکستان کے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف طویل علالت کے بعد 79 برس کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے۔
ذرائع کے مطابق پرویز مشرف امریکن ہاسپٹل دبئی میں زیر علاج تھے، پرویز مشرف کی فیملی ان کی میت کو پاکستان لانے پر سوچ بچار کر رہی ہے۔
جنرل پرویز مشرف 1943 کو نئی دہلی میں پیدا ہوئے اور 1947 میں قیام پاکستان کے بعد والدین کے ہمراہ کراچی منتقل ہوئے۔ 1964 میں 29 ویں پی ایم اے لانگ کورس سے فارغ التحصیل ہوئے، آرٹیلری رجمنٹ کی 61 ویں ایس پی یونٹ میں کمیشنڈ حاصل کیا اور پھر اسی یونٹ کی کمانڈ بھی کی۔ آرمی کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ سے گریجویشن کی اور پھر رائل کالج آف ڈیفنس اسٹیڈیز لندن میں زیر تعلیم رہے
Comments are closed.