پاکستان کا مستقبل اس کے اپنے اقدامات سے طے ہوگا/وزیر خارجہ
نئی دلی/ 22فروری۔
وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل بنیادی طور پر اس کے اپنے فیصلوں اور اقدامات سے طے ہوگا اور اسلام آباد کو اپنے معاشی مسائل کا حل تلاش کرنا ہوگا۔
انہوں نے ایک بھارتی خبر رساں ادارے کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کی تقدیر وسیع پیمانے پر اس کے اپنے فیصلوں اور اقدامات سے متعین ہوگی، اس کا مطلب یہ ہے کہ ہر چیز کا انحصار پڑوسی ملک پر ہے کہ وہ اپنی معاشی ابتری کا حل تلاش کرے۔
ان کے تبصرے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب پاکستان، جو کہ معاشی بدحالی کا سامنا کر رہا ہے، آئی ایم ایف کے تاخیری قرضے کے پروگرام کو دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
Comments are closed.