پاکستان پنجاب اور جموں کشمیر میں ”ملی ٹنسی کی ماں “ ،بقیہ ملی ٹنسی کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری /دلباغ سنگھ
سرینگر / 27ستمبر / ایس این این //
پاکستان کو پنجاب اور جموں کشمیر میں ”ملی ٹنسی کی ماں “ قرار دیتے ہوئے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ سیکورٹی فورسز پاکستانی ایجنسیوں کے ذریعے چلائی جانے والی عسکریت پسندی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ”بقیہ عسکریت پسندی“کے خاتمے کیلئے ایک آپریشن جاری ہے اور مجھے یقین ہے کہ آنے والے وقت میں سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔
سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق گندوہ میں ایک پولیس کمپلیکس کا افتتاح کرنے اور پہاڑی پٹی کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ضلع ڈوڈا کے ایک روزہ دورے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ پاکستان مرکز کے زیر انتظام علاقے میں دہشت گردی کی ماں ہے جیسا کہ پنجاب میں تھا۔انہوں نے کہا ”جب پنجاب میں عسکریت پسندی چل رہی تھی، جموں و کشمیر کے کچھ علاقے اس سے متاثر ہوئے تھے۔
پنجاب کی عسکریت پسندی کے خاتمے کے بعد کشمیر میں عسکریت پسندی شروع ہوئی۔ دونوں جگہوں پر عسکریت پسندی کی ماں ایک ہے“ڈی جی پی نے کہا”دو عسکریت پسندی کی دو شکلیں ہیں، لیکن ان کی ماں ایک ہے اور وہ پاکستان ہے“۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیکورٹی فورسز پاکستانی ایجنسیوں کے ذریعے چلائی جانے والی عسکریت پسندی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ”بقیہ عسکریت پسندی“کے خاتمے کے لیے ایک آپریشن جاری ہے۔
"مجھے یقین ہے کہ آنے والے وقت میں سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ گندوہ، کشتواڑ اور ڈوڈہ کے لوگ امن کے ماحول میں اپنی زندگی گزار سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ میری دعا ہے اور یہی ہماری کوشش ہے۔
Comments are closed.