پاکستان میں کورونا وائرس سے تین افراد کی موت ، 453 متاثر

اسلام آباد، 20 مارچ ( یواین آئی) پاکستان میں کورونا وائرس سے جان بحق ہونے والوں کی تعداد جمعہ کو بڑھ کر تین ہو گئی اور اس سے متاثرہ لوگوں کی تعداد بڑھ کر 453 تک پہنچ گئی ہے ۔
صوبہ سندھ کے وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل نے آج کورونا وائرس کے ایک مریض کی موت کی تصدیق کی ہے ۔
اس تصدیق کے ساتھ ہی پاکستان میں اس وبا سے جان بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر تین ہو گئی ہے ۔

Comments are closed.