پاکستان خیبر پختونخوا میں ہفتہ کے روز بچوں کے کرکٹ میچ کے دوران لڑائی کے بعد دو گروپوں کے بیچ فائرنگ ہو گئی، جس میں تقریباََ 7 لوگ ہلاک ہو گئے۔ پولیس سب انسپیکٹر اعجاز خان نے بتایا کہ یہ حادثہ ایبٹ آباد ضلع میں پولیس چوکی میں ہوا، جہاں بچوں کے دو گروپوں کے بیچ کرکٹ میچ کے دوران ہوئی لڑائی کے بعد ایک دوسرے کے خلاف معاملہ درج کرانے آئے تھے۔
خان نے کہا، ’’ بچوں کی لڑائی کے بعد پولیس چوکی اس وقت جنگ کے میدان میں تبدیل ہو گئی، جب دونوں جانب سے اسلحہ بردار گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کر دیا۔ ایک گروپ کو فائرنگ کرتے ہوئے دیکھ دوسرے گروپ نے جوابی حملہ میں زبردست فائرنگ شروع کر دی‘‘۔
اس فائرنگ میں ایک گروپ کے تین تاہم دوسرے گروپ کے چار لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی ہے۔ علاوہ ازیں متعدد لوگ اس فائرنگ میں زخمی ہوئے ہیں۔
Comments are closed.