پاکستان زیر انتظام جموں و کشمیر کے لوگوں کی غیر قانونی کالونی کو باقاعدہ بنایا جائے گا/منوج سنہا

جموں/6 مارچ/ ٹی آئی نیوز

لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ پاکستان زیر انتظام جموں و کشمیر کے لوگوں کی غیر قانونی کالونی کو باقاعدہ بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان زیر قبضہ جموں کشمیر بھون بہت جلد بنایا جائے گا جس کے لئے زمین کی نشاندہی کی گئی ہے۔
لیفٹنٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار پیر کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا ”ان لوگوں نے کافی درد جھیلا ملک کے وزیر اعظم نے ان کی تکلیف کو سمجھا‘۔ان کا کہنا تھا کہ جو ہماری اسکیمیں ہیں ان کے تحت ان کے بچوں اور بچیوں کو انٹراپرنیر بنایا جائے گا اور انہیں باقی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی جو ملک کے باقی لوگوں کو فراہم کی جاتی ہیں“۔
سنہا نے کہا کہ ان کے لئے ایک پی او جے کے بھون بنایا جائے گا جس کے لئے صوبائی کمشنر نے زمین کی نشاندہی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لوگ جہاں ان کی رہائش ہے جس کو غیر قانونی کالونی کہتے ہیں، کو باقاعدہ بنا یا جائے گا۔

Comments are closed.