فوج سرحد پرملک کے خلاف کی جا رہی کارروائیوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی
سرینگر/20جنوری: لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان کے نام سخت پیغام دیتے ہوئے فوجی سربراہ نے کہا کہ پاکستان اپنی کارروائیوں سے باز نہیں اتا ہے تو بھارت پھر مجبوری میں دوسرا متبادل اپنانے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق نئی دہلی میں ایک ٹی چینل کے ساتھ خصوصی بات چیت میں فوجی سربراہ بیپن روات نے پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ جنگجوؤں کی پشت پناہ ہے اور وہ جنگجو ؤں کو اس پار کشمیر میں داخل کرنے میں مودد کر رہے ہیں ۔بات چیت کے دوران انہوں نے پاکستان کے نام سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے کارروائیوں سے باز نہیں آتا ہے تو جواب میں ہم سخت کارروائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فوج کسی بھی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دینے میں پوری طرح اہل ہے اور اگر ہمیں مجبور کیا گیا تو ہندوستان دوسرے متبادل کو بھی استعمال کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فوج سرحد پر کسی بھی طرح کی ناپاک حرکت کو کامیاب نہیں ہونے دے گی اور ان ناپاک حرکتوں کا پوری طاقت سے جواب دے رہی ہے۔ شمال مشرق میں حالات کو کافی حد تک کنٹرول میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خفیہ اطلاعات پر مبنی مہم سے انتہاپسند عناصر کی حرکتوں کو محدود کرنے میں فوج کوکامیابی ملی ہے۔سوشل میڈیا کے غلط استعمال کا ذکر کرتے ہوئے جنرل راوت نے کہا کہ ہمیں چوکنا رہنا ہوگا اور سائبر جرائم سے بھی سختی سے نمٹنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹکنالوجی کو اپناکر فوج کو اس میں مہارت حاصل کرنی ہوگی کیوں کہ تربیت کے بغیر ان سے پورا فائدہ نہیں اٹھایا جاسکتا ہے۔
Comments are closed.