پاندرٹھن سرینگر میں دم گھٹنے سے میاں بیوی اور ان کے تین بچے لقمہ اجل
سری نگر، 05 جنوری
ایک انتہائی دلخراش واقعہ میں سرینگر کے پاندرٹھن علاقےمیں اتوار کی شام کو میاں بیوی اور ان کے تین بچوں کی دم گھٹنے کی وجہ سے المناک موت ہو گئی۔
ایک سینئر پولیس نے بتایا کہ سرینگر کے پندرتھن علاقے میں کرائے کے مکان میں رہنے والے خاندان کے پانچ افراد دم گھٹنے سے بے ہوش ہونے کے بعد رات گئے دم توڑ گئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ خاندان کرائے کے مکان میں رہ رہا تھا اور اصل میں بارہمولہ کا رہنے والا تھا۔
جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ معاملہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
Comments are closed.