پارمپورہ سرینگر میں مشکوک بیگ ملنے سے سنسنی ، بیگ سے چھوٹا گیس سلنڈر بر آمد ہوا / پولیس

سرینگر /24اکتوبر / ٹی آئی نیوز

سرینگر کے پارمپورہ علاقے میں سوموار کی صبح اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک مشکوک بیگ بر آمد کیا گیا ۔ ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ بیگ سے چھوٹا گیس سلنڈر بر آمد کر لیا گیا جس کے بعد اس کو وہاں سے ہٹایا گیا ۔
پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس فوج اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم کو پارمپورہ کے باغات میں ایک مشکوک بیگ ملا جس میں چھوٹے سلنڈر اور یوریا تھا
انہوں نے بتایا کہ بیگ کو کھولنے اور یہ دیکھنے کیلئے اس میںکیا موجود ہے وہاں ایک چھوٹا دھماکہ کیا گیا تاہم بیگ سے صرف ایک چھوٹا گیس سلنڈر بر آمد ہوا ۔

Comments are closed.