پارلیمنٹ اجلاس کے دوسرے حصہ میں شرکت کیلئے انجینئر رشید کو دس دنوں کا حراستی پیرول مل گیا

نئی دہلی /26مارچ / ٹی آئی نیوز

دہلی ہائی کورٹ نے جیل میں بند ممبر پارلیمنٹ اور عوامی اتحاد پارٹی کے صدر انجینئر رشید کے حراستی پیرول کو منظور کرتے ہوئے انہیں لوک سبھا کے چوتھے اجلاس کے دوسرے حصے میں شرکت کی اجازت دی ہے۔

اے آئی پی کے چیف ترجمان انعام النبی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں اس کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ” معزز دہلی ہائی کورٹ نے ممبر پارلیمنٹ انجینئر رشید کو 26 مارچ سے 4 اپریل تک پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کی اجازت دی ہے“۔

خیال رہے کہ انجینئر رشیدجو بارہمولہ سے ممبر پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے، دہشت گردی کی مالی معاونت کے معاملے میں حراست میں ہیں۔

یہ پیشرفت ان کی پارٹی اور حامیوں کی جانب سے متعدد اپیلوں کے بعد سامنے آئی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ انہیں پارلیمنٹ میں عوام کی نمائندگی کرنے کی اجازت دی جائے

Comments are closed.