پائلٹ ابھینندن کے استقبال کی واگھہ بارڈر پر زبردست تیاری

پاکستان نے جب سے ہندوستانی فضائیہ کے وِنگ کمانڈر ابھینندن ورتمان کو آزاد کرنے کا اعلان کیا ہے، اس کے بعد سے ہی ہندوستان میں جشن کا ماحول ہے۔ اس وقت واگھہ بارڈر پر پائلٹ ابھینندن کے استقبال کے لیے زبردست تیاریاں شروع ہو گئی ہیں اور ہندوستانی پرچم لے کر لوگ پہنچے ہوئے ہیں۔ سیکورٹی بھی واگھہ بارڈر پر سخت کر دی گئی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ابھینندن کا استقبال کرنے کے لیے ان کے والدین بھی پہنچ چکے ہیں۔ 28 فروری کی دیر شام ہی ابھینند ورتمان کے والد ائیر مارشل ریٹائرڈ ایس۔ ورتمان اپنی بیوی کے ہمراہ دہلی پہنچ گئے تھے۔

Comments are closed.