میلبرن: ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے چوتھے ہائی وولٹیج میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
میلبرن میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انکا کہنا تھا کہ شروع میں پچ بالرز کو مدد کرے گی، پاکستان جلداز جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔
اس موقع پر کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتتے تو پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے تاہم کوشش ہوگی 170 سے زائد کا ٹارگٹ دیں۔
دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق میلبرن میں کھیلے جانے والے پاک بھارت میچ سے قبل موسم صاف ہوگیا ہے جبکہ بارش کے امکانات کم ہوگئے ہیں، جس کے باعث دونوں ٹیموں کے مابین 20، 20 اوورز کا میچ مکمل ہونے کا قوی امکان ہے۔
بھارت نے میلبرن کے تاریخی گراؤنڈ میں میزبان آسٹریلیا کے خلاف 4 ٹی20 میچز کھیل رکھے ہیں جس میں 2 جیتے ہیں جبکہ ایک میں شکست اور ایک بارش کے باعث بےنتیجہ رہا تھا۔
Comments are closed.