ٹیکنالوجی کے اعتبار سے ترقی یافتہ فوجی ہماری مسلح افواج میں ایک اہم رول ادا کریں گے / وزیر اعظم مودی
سرینگر /16جنوری /
ٹیکنالوجی کے اعتبار سے ترقی یافتہ فوجی ہماری مسلح افواج میں ایک اہم رول ادا کریں گے کا دعویٰ کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ مسلح افواج کی جدید کاری کے ساتھ ساتھ انہیں آتم نربھر بنانے کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں۔ اسی دوران انہوں نے مزید کہا کہ اگنی ویر پالیسی مسلح افواج کو مضبوط بنانے اور آئندہ چیلنجوں کا سامنا کرنے واسطے انہیں مستقبل کیلئے تیار کرنے کے سلسلے میں ایک گیم چینجر ثابت ہوگی۔
مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ تینوں افواج کے اگنی ویروں کے پہلے بیچ سے خطاب کیا، جن کی بنیادی تربیت کا آغاز کیا گیا ہے۔وزیراعظم نے اس شاندار اگنی پتھ اسکیم کی صف اول کے فوجی بننے پر اگنی ویروں کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ یہ کایا پلٹ کرنے والی پالیسی مسلح افواج کو مضبوط بنانے اور آئندہ چیلنجوں کا سامنا کرنے واسطے انہیں مستقبل کے لئے تیار کرنے کے سلسلے میں ایک گیم چینجر ثابت ہوگی۔ وزیراعظم نے کہا کہ نوجوان اگنی ویر مسلح افواج میں زیادہ جوش و ولولہ بھریں گے اور انہیں ٹیکنالوجی سے باخبر بنائیں گے۔اگنی ویروں کی صلاحیت کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ا±ن کا جذبہ مسلح افواج کی بہادری کی عکاسی کرتا ہے، جس نے ملک کے پرچم کو ہمیشہ بلند رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس موقع سے وہ جو تجربہ حاصل کریں گے، وہ پوری زندگی ا±ن کے لئے باعث فخر ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ نیو انڈیا نئے جوش وجذبے سے پ±ر ہے اور ہماری مسلح افواج کی جدید کاری اور انہیں آتم نر بھر بنانے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 21 ویں صدی میں جنگ کے طریقے تبدیل ہو رہے ہیں۔ بغیر رابطے والی جنگ کے نئے محاذوں اور سائبر جنگ کے چیلنجوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے اعتبار سے ترقی یافتہ فوجی ہماری مسلح افواج میں ایک اہم رول ادا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی موجودہ نسل خصوصی طور پر یہ صلاحیت رکھتی ہے اور اس لئے آنے والے وقت میں اگنی ویر ایک قائدانہ رول ادا کریں گے۔وزیراعظم نے یہ بھی بتایا کہ یہ اسکیم خواتین کو کس طرح مزید با اختیار بنائے گی۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ کس طرح خاتون اگنی ویر بحریہ کے فخر میں اضافہ کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ تینوں افواج میں خاتون اگنی ویروں کی شمولیت کے خواہشمند ہیں۔ وزیراعظم نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح خواتین مختلف محاذوں پر مسلح افواج کی قیادت کر رہی ہیں۔
Comments are closed.