ٹیولپ گارڈن کل سے سیاحوں کے لیے بندرہے گا
سریننگر، 20 اپریل
سری نگر کا ٹیولپ گارڈن، جو کشمیر میں سیاحوں کے لیے پرکشش مقامات میں سے ایک ہے، کل سے عام لوگوں کے لیے بند کر دیا جائے گا۔
حکام نے بتایا کہ چونکہ ٹیولپ کا پھول تقریباً ختم ہو چکا ہے، اس لیے باغ کل سے بند کر دیا جائے گا۔
زبروان رینج کے دامن میں واقع یہ باغ رواں سال 25 مارچ کو سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا تھا۔ اس عرصے کے دوران، ملک کے مختلف حصوں سے سیاحوں نے ٹیولپ کے پھولوں کو دیکھنے کے لیے باغ کا رخ کیا۔
Comments are closed.