ٹیولپ گارڈن میں عمرعبد اللہ اور ڈاکٹر فاروق سے مختصر ملاقات محض ایک اتفاق تھا / کرن رججو
جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مرکزی وزیر کرن رججو اور جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمرعبد اللہ و ڈاکٹر فاروق عبد اللہ کی ملاقات پر جاری بحث کے بعد مرکزی وزیر کرن رججو نے کہا کہ یہ ملاقات محض ایک اتفاق تھی ۔
انہوں نے ایکس پر لکھا ”ہم نے خوشی کا تبادلہ کیا! آئیے سیاست سے ہٹ کر کشمیر کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوں!“ ۔ خیال رہے کہ کرن رججو نے حال ہی میں ختم ہونے والے بجٹ سیشن میں وقف (ترمیمی) بل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں پیش کیا تھا۔یہ معاملہ منگل کو جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اس وقت گونج اٹھا جب پی ڈی پی ممبر اسمبلی وحید الرحمان پرہ نے وقف قانون کے خلاف قرارداد لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی ایوان سے دوسرے دن غیر حاضری پر سوال اٹھایا۔
انہوں نے کہا ” (عمر) کو یہاں ہونا چاہیے تھا کیونکہ یہ مسئلہ مسلمانوں کی جائیدادوں جیسے مساجد، مزارات اور قبرستانوں سے متعلق ہے… وہ ٹیولپ گارڈن میں مرکزی وزیر کرن رججو کا سرخ قالین پر استقبال کر رہے ہیں“ ۔
Comments are closed.