ٹھٹھری ڈوڈہ میں سڑک حادثہ ، پانچ مسافر زخمی ،علاج کیلئے اسپتال منتقل

جموں/27فروری / ٹی آئی نیوز

جموں کے ٹھٹھری ڈوڈہ ضلع میں سڑک کے ایک حادثے میں پانچ مسافر زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ٹھٹھری ڈوڈہ میں جمعرات کی صبح ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس دوران پانچ مسافر زخمی ہو گئے

عین شاہدین کے مطابق موڑ ڈوڈہ کے قریب ایک ایکو گاڑی زیر نمبر JK06C-1947سڑک سے پھسل کر تقریباً 20فٹ نیچے کھائی میں جاگری ۔انہوں نے کہا کہ گاڑی چیرہ سے ٹھٹھری کی طرف جارہی تھی جب حادثہ پیش آیا اور اس میں سوار پانچ مسافر زخمی ہو گئے ۔

زخمیوں کو علاج کیلئے پی ایچ سی ٹھٹھری منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملہ کی نسبت کیس درج کر لی گئی ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔

Comments are closed.