ٹنگمرگ میں ٹریکنگ کے دوران نوجوان پھسل کر لقمہ اجل ، دوسرا زخمی
سرینگر /29جولائی / ٹی آئی نیوز
شمالی کشمیر کے سیاحتی مقام ٹنگمرگ میں شدید بارشوں کے بیچ ٹریکنگ کے دوران نوجوان پھسل کر لقمہ اجل بن گیا جبکہ اس کا ساتھی شدید طور پر زخمی ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ٹنگمرگ کے پہجان علاقے سے تعلق رکھنے والے ساحل نامی ایک نوجوان اپنے ساتھی کے ساتھ ٹریکنگ میں مصروف تھا جس دوران دونوں اونچائی سے پھسل گئے اور دونوں نیچے خون میں لت پت گر پڑے جس کے بعد اگرچہ دونوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں ساحل نامی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا
Comments are closed.