ٹنگمرگ میں آگ لگنے سے 3 دکانیں جل کر خاکستر ، ، فائر سروس اہلکار زخمی
سرینگر /29دسمبر / ٹی آئی نیوز
شمالی ضلع بارہمولہ کے کنزر ٹنگمرگ علاقے میں جمعرات کی اعلیٰ الصبح آگ کی ہولناک واردات میں تین دکانیں اور ایک کمپوٹر انسٹی چیوٹ خاکستر ہو گیا جبکہ آگ بجھانے کی کارروائی میں فائر سروس اہلکار زخمی ہو گیا
بتایا جاتا ہے کہ کنزر علاقے میں ایک دکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے اپنے آس پاس کے دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا ۔
اس واقعے میں تین دکانیں اور ایک کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ جل کر خاکستر ہو گئے، جبکہ ایک فائر فائٹر بھی زخمی ہوا۔
Comments are closed.