ٹنگمرگ :زخمی پولیس کانسٹیبل زندگی کی جنگ ہار گیا

ٹنگمرگ، 31 اکتوبر

سرینگر اور پلوامہ کے بعد شمالی ضلع بارہمولہ کے ٹنگمرگ علاقے میں نا معلوم مسلغ بندوق برادروں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل زخمی ہونے کے بعد اسپتال میں دم توڑ بیٹھا

ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم بندوق برداروں نے آج شام ٹنگمرگ گاؤں میں کانسٹیبل غلام محمد ڈار پر ان کی رہائش گاہ کے قریب فائرنگ کی۔

ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ میں پولیس اہلکار زخمی ہوا اور اسے فوری طور پر علاج کے لیے ایس ڈی ایچ ٹنگمرگ لے جایا گیا تاہم وہ بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ بیٹھا

دریں اثناء سکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے پورے علاقے کو سیل کر دیا ہے۔

Comments are closed.