ٹریکٹر کے الٹ جانے سے ڈرائیور ہلاک

بڈگام/20مارچ/کے این ٹی // وسط کشمیرکے بڈگام علاقے میں ٹریکٹر کے الٹ جانے سے ٹریکٹر ڈرائیور مارا گیا۔ پولیس ذرائع نے کشمیر نیوز ٹرسٹ کو بتایا کہ پارتھن بیروہ میں ایک ٹریکٹر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگیا اور الٹ گیا جس وجہ سے ڈرائیور کی موت موقعہ پر ہی واقع ہوئی۔ پولیس نے مذکورہ ڈرائیور کی شناخت رئیس احمد ڈار ولد غلام محمد ڈار ساکنہ پارتھن بیروہ کے بطور کی۔ اس حوالے سے پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی۔

Comments are closed.