ٹریفک قوانین کے بارے میں بیداری مہم پیدا کرنے میں ائمہ مساجد کا انتہائی اہم رول / آر ٹی او کشمیر
سرینگر /04اکتوبر /
سڑک حادثات کو کم کرنے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہے کی بات کرتے ہوئے ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر کشمیر نے کہا کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سختی سے نمٹا جا رہا ہے ۔ انہوں نے سٹنٹ بائکنگ معاملات میں بھی مکمل تحقیقات کے بعد کارورائی کی جاتی ہے ۔
روڈ سیفٹی کے حوالہ سے سرینگر میں منعقدہ ایک تقریب کے حاشیہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر کشمیر سید شاہنواز بخاری نے کہا کہ محکمہ ٹریک اور ٹرانسپورٹ محکمہ کی جانب سے مسلسل ٹریفک قوانین کے بارے میں جانکاری فراہم کی جاتی ہے اور اس حوالہ سے بیداری مہم چلائی جا رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ٹرایفک نظام میں بہتری کیلئے ایک ایکشن پلان کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے زور دیا کہ زمین پر افسران کی ایک وقف ٹیم خلاف ورزیوں پر قابو پانے اور سڑک استعمال کرنے والوں میں بیداری پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، اس طرح ایک ذمہ دار اور قانون کی پاسداری کرنے والے معاشرے میں کردار ادا کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک نظام میں بہتری کیلئے مختلف ورکشاپ منعقد ہو رہے ہیں اور آگے بھی ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کی کوششیں کی جا رہی ہے کہ سڑک حادثات پر مکمل طو رپر روکتھام لگائی جائے تاکہ انسانی جانوں کو زیاں ہونے سے بچا جا سکے ۔ بخارہی نے مزید کہا کہ محکمہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹ رہا ہے اورجہاں کہیں بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہوتی ہے وہاں ملوثین کے خلاف کارروائی ہوتی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ سٹنٹ بائکنگ کی شکایت موصول ہونے کے بعد اس کی باضابطہ تحقیقات کی جاتی ہے اور جہاں کہیں بھی کارورائی کی ضرورت ہوتی ہے اس کو کرتے ہیں ۔
Comments are closed.