ٕویڈیو: بندوق کی نوک پر پنچاب سرحد پر کار ہائی جیک
سیکورٹی ہائی الرٹ جاری ، تلاشی کارورائی میں تیزی لائی گئی
سرینگر؍14 نومبر؍ جے کے این ایس؍ لکھن پورہ جموں میں چار مشتبہ افراد نے انوا گاڑی کو اُڑا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہونے کے ساتھ ہی پورے جموں میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے جبکہ تین سو کلومیٹر لمبی جموں سرینگر شاہراہ پر بھی سیکورٹی فورسز کو جگہ جگہ تعینات کیا گیا ہے۔ جے کے این ایس کے مطابق لکھن پور شاہراہ پر چار مشتبہ افراد نے ایک انوا گاڑی کواُ ڑا کر فرار ہوئے ہیں۔ نمائندے کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج پر صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ چار افراد شاہراہ پر کھڑی گاڑی میں سوار ہو کر نامعلوم جگہ کی اور منتقل ہو رہے ہیں۔ پولیس ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پورے جموں صوبہ میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی میں سوار چار مشتبہ افراد کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب جموں سرحد کو بھی سیکورٹی فورسز نے سیل کرکے ناکہ لگائے ہیں جہاں پر ہر آنے جانے والے کی باریک بینی سے تلاشی لی جار ہی ہے۔
Comments are closed.