ویڈیو: کورونا وائعر کے پھیلائو کا خطرہ؛کے پی ایس میڈیا گروپ نے صحا فیوں میں کئے فیس ماسک تقسیم

سرینگر/23مارچ: ایک ایسے وقت میں جب جموں و کشمیر کی پوری انتظامیہکرو نا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے اقدامات میںلگی ہو ئی ہے کشمیر پریس سروس میڈیا گروپ نے پریس کا لونی سرینگر میں صحافتی برادری میں پانچ سو فیس ماسک(Face Mask)تقسیم کئے ۔ سی این آئی کے مطابق سماج کے تئیں اپنی ذمہ داریوں کے ایک حصہ کے طور کشمیر پریس سروس میڈ یا گروپ نے آج پر یس کا لونی سرینگر میں صحافتی برادری کو کرو نا وائرس جیسی مہلک عالمی وباء سے دور رکھنے کے لئے فیس ما سک تقسیم کئے۔آج دو پہر ایک بجے کشمیر پریس سروس میڈیا گروپ کے ایڈیٹر راجا محی الدین اپنی ٹیمکے ہمراہپر یس کالونی سر ینگر پہنچے جہاں انہوں نے صحافیوں میں پانچ سو فیس ما سک تقسیم کئے ۔اس مو قعہپر راجا محی الدین نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جبکہ پوری دنیا کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر بھی کورونا وائرس کی مہلک وباء سے جو جھ رہی ہے کشمیر پریس سروس نے اس بات کا فیصلہ کیا کہ ہر طرح کے حالات میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دینے والے صحافیوں کو کرونا وائرس سے بچائو کے لئے کم از کم فیس ماسکلگا نا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ اسی سوچ کے تحت انہوں نے اس بات کا فیصلہلیا کہ وہ کے پی ایس میڈ یا گروپ کی طرف سے صحافتی برادری میں یہ فیس ماسک تقسیم کر ینگے۔راجا محی الدین کا کہنا تھا کہ اسی غرض سے آج ہم نے پر یس کالونی میں صحافیوں کو طلب کیا اور ان میں یہ فیس ما سک تقسیم کئے ۔اس مو قعہ پر کے پی ایس کے سب ایڈیٹر اعجاز احمد ڈار اور شیخ تجمل کے علا وہ ادارے کے کئی کارکنان بھی مو جود تھے ۔

Watch | Tameel-i-Irshad Media Group Distributes Free Masks To Journalist Fraternity Amid COVID-19 pandemic

Watch | Tameel-i-Irshad Media Group Distributes Free Masks To Journalist Fraternity Amid COVID-19 pandemic

Posted by Tameel Irshad on Monday, 23 March 2020

 

Comments are closed.