ویڈیو: کشمیری سکھوں کا ایس آر او۔425 کیخلاف احتجاج

 

سرینگر:جموں کشمیر کے سکھ فرقے سے تعلق رکھنے والے افراد نے سوموار کو ایس آر او۔425کیخلاف زور دار احتجاج کرتے ہوئے اس کو ”پنڈت دوست” قرار دیا۔ مظاہرین نے مذکورہ ایس آر اوکو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کیا۔

فرقے سے تعلق رکھنے والے افراد نے پریس کالونی سرینگر میں آکر مظاہرہ کیا۔انہوں نے بینر اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر ایس آر او۔425کو کالعدم قرار دینے کے حق میں نعرے درج تھے۔

آل پارٹیز سکھ کارڈنیشن کمیٹی کے چیئر مین جگموہن سنگھ رینہ نے مذکورہ ایس آر او کو ”سازش” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد کشمیر کی اقلیتوں کو تقسیم کرنا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایس آر او۔425کو فوری طور پر کالعدم قرار دیا جانا چاہئے تاکہ نئی دلی کی طرف سے اعلان کردہ روزگار پیکیج کے فوائد سے کشمیر کی سکھ کیمونٹی کو بھی فائدہ حاصل ہوسکے۔

رینہ نے کہا”نئی دلی نے کشمیر سے ہجرت کرنے والوں کیلئے روزگار پیکیج کا اعلان کیا، ۔چار سال تک مذکورہ اعلان پر کوئی عملدراآمد نہیں ہوابعد میں اچانک ایس آر او ۔425بنایا گیا تاکہ کشمیری پنڈتوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہوسکے”۔

انہوں نے الزام عاید کیا کہ سابق پی ڈی پی۔ بی جے پی سرکار نے دلی کے روزگار پیکیج کو وہ صورت دی جس سے اقلیتوں کو فائدہ ملنے کے بجائے ایک مخصوص فرقے کو فائدہ ملنے کی راہ ہموار ہوگئی۔حالانکہ یہاں کی ا قلیتیں بقول اُنکے گذشتہ30برس سے بری طرح متاثر ہورہی ہیں۔

رینہ نے مزید کہا”ہم نے حال ہی میں چیف سیکریٹری اور گورنر کے مشیروں کے ساتھ ملاقات کرکے اُنہیں اس تفریق سے آگاہ کیا۔ ہم نے اُنہیں بتایا کہ مذکورہ ایس آر او کو کالعدم قررا دیا جائے”۔

کشمیر سے وابستہ سکھ فرقے نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر اُن کا مطالبہ پورا نہیں ہوا تو وہ مظاہروں کی راہ اختیار کریں گے۔

Comments are closed.