ویڈیو: پوری وادی برف کی سفید چادر میں لپٹ گئی ،بالائی علاقوں میں تودے گر آنے کی وارننگ جاری

زمینی اور فضا ئی رابطے منقطع ،یونیورسٹی کا انٹرنس امتحان ملتوی

Watch | Director MeT Sonum Lotus Exclusive Talk With KPS Multimedia

Watch | Director MeT Sonum Lotus Exclusive Talk With KPS MultimediaMeT Deparment predicts heavy snowfall next 24 hours in kashmir valleyVideo By: Firdous QadriShare & Like Our Facebook Page FOr Latest Updates

Posted by Tameel Irshad on Friday, 18 January 2019

سرینگر19جنوری /سی این ایس / جمعہ کی شام سے متوا تر برف با ری سے ہفتہ کی صبح پوری وادی برف کی سفید چادر میں ڈھک گئی۔برف باری کے نتیجے میں بیرون دنیا سے وادی کا زمینی اور فضا ئی رابطہ منقطع رہا تاہم ہفتہ کو دن میں برفباری کاسلسلہ تھم گیا اور سورج دن بھر بادلوں کے ساتھ چھپا چھپی کھیلتا نظر آیا۔ اس دوران کشمیر یونیورسٹی کے تحت سنیچر کو لیا جانے والا انٹرنس امتحان ملتوی کیا گیا ہے تاہم تھرڈ سمسٹر امتحا نات شیڈول کے مطابق ہو ئے۔سی این ایس کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے پہلے روزشمال و جنوب اور شہر کے متعدد علاقوں میں جمعہ کی شام سے ہی ہلکی برف باری شروع ہوئی۔ شہر سرینگر میں برفباری کا سلسلہ ہفتہ کی صبح تک جاری رہا ۔ شہر سرینگرمیں ہفتہ کی صبح جب لوگ نیند سے بیدار ہوئے تو انہوں نے برف کی سفید چادر سے اردگرد کے ماحول کو لپٹا پایا۔ پورے شہر سرینگر میں صبح کے وقت قریب دوانچ برف جمع ہو گئی تھی۔ مطلع صاف اور ہلکی دھوپ سے ہی سرینگر میں دو انچ برف پگل گئی اور دن میں موسم خوشگوار رہا۔ وادی کے مختلف علاقوں میں جمعہ کی شب برفباری کا تازہ سلسلہ شروع ہوا جو ہفتہ کی دوپہر تک وقفے وقفے سے جاری رہا۔ہفتہ کو دن بھرسورج بادلوں کے ساتھ چھپا چھپی کھیلتا نظر آیا ۔اس سلسلے میں کپوارہ، ہندوارہ،بارہمولہ اور شمالی کشمیر کے دیگر کئی علاقوں میں ہفتہ کی صبح تک برف کی چادر بچھ گئی تھی۔سرحدی ضلع کپواڑہ میں موسم نے جمعہ کے شام سات بجے کروٹ لی اور رات بھر برف باری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوا۔ تازہ اطلاع کا مطابق کپواڑہ ضلع کے با لائی علاقوں میں بھاری برف باری ہوئی جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی برف با ری ہو ئی جس کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوئی جب کہ دور دراز دیہات کی رابطہ سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔برف باری کی وجہ سے بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو کے رہ گیا۔بتایا جاتا ہے کہ تازہ برف باری کے نتیجے میں چوکی بل۔میلیال کیرن اور کلا روس مژھل سڑکیں گا ڑیوں کی آمد رفت کے لئے بند ہوگئی ہیں۔اس دوران سادھنا ٹاپ پر 4۔فرکیاں گلی پر 4۔اور مژھل کی زیڈ گلی پر سا ڑھے تین فٹ برف ریکا رڑ کی گئی۔ گلمر گ سے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ گلمرگ ، کونگہ ڈوری افروٹ پہاڑیوں اورمضافاتی علاقوں میں گذشتہ شب سے برفباری ہورہی ہے اور وہاں قریب ایک فٹ تازہ برف گری ہے جبکہ ٹنگمرگ میں بھی برفباری کا سلسلہ پورادن وقفہ وقفہ سے جاری رہا۔اس دوران سونہ مرگ،لداخ کے بیشتر علاقوں، مژھل،ٹیٹوال،گریز ،زوجیلااور اوڑی کے بالائی علاقوں میں بھی تازہ برفباری کی اطلاعات ملی ہیں۔وادی کے مختلف سڑ کوں پربرف باری کے نتیجے میں سڑ کوں پر پھسلن کے نتیجے میں بغیر کسی نقصان کے سینکڑوں گا ڑیاں پلٹ گئیں۔ بانہال۔ پتنی ٹاپ اور جواہر ٹنل کے آر پاربھاری برفباری کے بعد جمعہ کی رات سے شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل ٹھپ ہو کر رہ گئی تھی ۔ ٹریفک حکام کے مطابق بانہال سے جواہر ٹنل تک کے سیکٹر میں بیکن کی طرف سے بھی برف صاف کرنے کیلئے پانچ مشینوں کوکام پر لگا دیا گیا تھا اور شاہراہ کو کئی بار صاف بھی کیا گیا لیکن ٹنل کے آر پار ہو رہی برفباری اور پیدا ہوئی پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کو بحال کرنا ممکن نہیں ہو سکا۔ ٹریفک حکام نے بتایا کہ برفباری کی وجہ سے شاہراہ کے بند ہونے کی وجہ سے سینکڑوں مال بردار گاڑیاں ادہمپور۔ کدھ۔ چندرکوٹ اور قاضی گنڈ کے مقام درماندہ ہیں۔ادھرمحکمہ بجلی کے چیف انجینئر قاضی حشمت نے بتایا کہ اگلے دنوں ہونے والی بھاری برف باری کے باعث بجلی سپلائی متاثر ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اْن کی پہلی ترجیح بجلی سپلائی کو بحال کرنے کی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ نے ہر ضلع اور تحصیل مقامات پر کنٹرول روم قائم کئے ہیں اور محکمہ کے ملازمین نے بھی اپنی طرف سے تیاری کرلی ہے۔ آر اینڈ بی نے بتایا کہ محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری جاری ہونے کے بعد محکمہ مکمل طور پر متحرک ہے اور برف ہٹانے کیلئے چا رسومشینوں کو کام پر لگایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ کی پہلی ترجیح ہسپتالوں ، فائر اینڈ ایمرجینی سروس ،میڈیکل انسٹی چوٹ کی طرف جانے والی سڑکوں کو کھولنے کی ہو گی اور اْس کے بعد رابطہ سڑکوں سے برف ہٹائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ نے ہر ضلع میں کنٹرول روم قائم کر رکھے ہیں تاکہ لوگوں کو برف باری کے دوران کوئی مشکلات پیش نہ ہوں۔ محکمہ پی ایچ ای کے چیف انجینئر عبدالواحد نے بتایا کہ برف باری کے دوران پانی کی سپلائی متاثر نہیں ہوتی، البتہ بجلی کے متاثر ہونے سے کچھ ایک جگہوں پر پانی سپلائی متاثر ہو سکتی ہے اور اس کیلئے محکمہ نے پہلے ہی ڈی جی سیٹ تیاری کی حالت میں رکھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ کے ملازمین مکمل طور پر متحرک ہیں اور ہر ضلع میں کنٹرول روم بھی قائم کئے گئے ہیں۔کشمیر یونیورسٹی کے تحت سنیچر کو لیا جانے والا امتحان ملتوی کیا گیا ہے۔ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کلنیکل سائکولوجی ، ایم فل کیلئے آج لیا جانے والا امتحان ملتوی کیا گیا ہے۔مذکورہ امتحان کیلئے نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Comments are closed.