ویڈیو: پلوامہ شہری ہلاکتیں ، سرینگر ، پلوامہ اور قاضی گنڈ میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے

نوہٹہ سرینگر میں حسب روایت فورسز اور مظاہرین کے درمیان پُر تشدد جھڑپیں ، ٹیر گیس شلنگ

سرینگر21دسمبر/سی این آئی/ پلوامہ میں شہری ہلاکتوں کے خلاف نماز جمعہ کے بعد شہر سرینگر سمیت وادی کے مختلف اضلاع میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئی جس دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ شہری ہلاکتوں پر روک لگائی جائے ،ادھر شہر خاص کے نوہٹہ علاقے میں نماز جمعہ کے بعد ا س وقت سنسنی پھیل گئی جب نوجوانوں کی ٹولیوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرے کئے جس دوران مظاہرین اور فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ۔کرنٹ نیوز آفانڈیا کے مطابق پلوامہ میں فورسز کے ہاتھوں سات عام شہریوں کی ہلاکت کے خلاف شہر سرینگر ، پلوامہ اورقاضی گنڈ میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی ریلیاں نکالی گئی ۔ شہر سرینگر کے ماسئمہ ، نوہٹہ ، حیدر پورہ ، پلوامہ اور قاضی گنڈ میں نما ز جمعہ کے بعد مختلف انجمنوں کی طرف سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئی جس دوران شرکاء نے اسلام وا ٓزادی کے حق میں نعرہ بازی کی۔ احتجاجی ریلیوں میں شامل لوگوں نے اس بات پر زور دیا کہ وادی کشمیر میں عام شہری ہلاکتوں پر جلد از جلد روک لگائی جائے جبکہ ملوثین کے خلاف کارورائی عمل میں لائی جائے ۔ ادھر شہر سرینگر کے نوہٹہ علاقے میں نماز جمعہ کے بعد اس وقت حالات کشیدہ ہو گئے جب احتجاجی مظاہرین اور فورسز کے درمیان پر تشدد جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو ا۔نمائندے کے مطابق نماز جمعہ کے بعد نوجوانوں کی ٹولیوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرے کئے جس دوران مظاہرین نے اسلام و آزادی کے حق میں نعرہ بازی کی۔بیشتر نوجوانوں نے اپنے چہروں پر نقاب اوڑھ رکھے تھے اور انہوں نے ہی پاکستانی پرچم کو ہاتھوں میں اٹھا کر لہرایا۔فورسز نے نوجوانوں کو دھر دبوچنے کی کوشش کی ،تاہم

Comments are closed.