ویڈیو: مفلس اور نادار لوگوں کی مدد کیلئے سرینگر میں سجا دیا گیا ’’دیوار مہربان‘‘

مستحق افراد کیلئے اس طرح کے اقدام کی عوامی حلقوں نے سراہنا کی

سرینگر؍05دسمبر :’’حسین ؑ کون ہے‘‘نامی فلاحی آرگنائزیشن کے زیر اہتمام کشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر میں دیوار مہربان سجادیا گیا۔جے کے این ایس کے مطابق ’’WHO IS HUSSAIN‘‘ نامی اس سماجی آرگنائزیشن نے غریب اور مفلس افراد کی مدد کیلئے آبی گزر بنڈ پر دیوار مہربان سجادیا ۔جہاں مستحق افراد کیلئے گرم ملبوسات کے علاوہ دیگر اشیائے ضروریہ بھی دستیاب رکھے گئے تاکہ وہ بغیر ہاتھ پھیلائے اپنی ضروریت پوری کرسکیں.

‘The Wall Of Kindness’ Reaches Srinagar & It’s Heart Warming

Must Watch: ‘The Wall Of Kindness’ Reaches Srinagar & It’s Heart WarmingBy Firdous qadri

Posted by Tameel Irshad on Tuesday, 4 December 2018

 

پہلے روز کی طرح دوسرے روز بھی درجنوں مستحق افراد اپنے لئے گرم ملبوسات اور دیگر اشیاء اٹھا کر لے گئے جبکہ کئی مخیر حضرات نے اپنے ساتھ کپڑے اور دیگر اشیائے ضروریہ لاکرعطیہ کئے ۔واضع رہے دیوارمہربانی وہ دیوار ہے جہاں مفلس اور نادار افراد کی مدد کیلئے مخیر حضرات کپڑے اور دیگر اشیائے ضروریہ عطیہ کرکے چھوڑ جاتے ہیں اور مستحق افراد ضرورت کے مطابق اٹھا کر لے جاتے ہیں۔یہ دیوار سب سے پہلے 2015ء میں ایران کے شہر مشہد مقدس میں سجادیا گیا تھا ۔ایران پر اقتصادی پابندیوں کے بعد ایران کے کچھ نوجوانوں کو دیوارمہربانی سجانے کا خیال آیا جس کے بعد انہوں نے مستحق شہریوں کیلئے 2015میں اس کار خیر کا آغاز کردیا تھا ۔جو بعد میں ایرانی شہروں کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی رائج ہوا۔عوامی حلقوں نے سرینگر میں دیوار مہربان سجانے کو سراہتے ہوئے اسے ایک احسن قدم قرار دیا ۔عوامی حلقوں نے سماجی و فلاحی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سرینگر کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی اس طرح کی خدمات شروع کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں ۔

Comments are closed.