ویڈیو: غزوۃ الہندکے نائب امیر سمیت چھ جنگجو پرنم آ نکھوں کے ساتھ سپر دخاک

تدفین میں لوگوں کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر ۔ تعزیتی ہڑ تال اور جھڑ پوں سے صورتحال مخدوش

سرینگر / 22دسمبر /سی این ایس / پر تشدد جھڑ پوں کے بیچ ترال جھڑ پ میں مار ے گئے غزوۃ الہند نامی جنگجو تنظیم کے نائب امیر سمیت چھ جنگجو ؤں کو پرنم آ نکھوں کے ساتھ سپر دخاک کیا گیا۔ مجمو عی طور چھ جنگجو ؤں کے حق میں20 مرتبہ نماز جنازہ ادا کیا گیا۔ان کی تدفین میں لوگوں کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر شامل ہواہے۔ جنگجو ؤں کی ہلاکت کے خلاف ترال میں مکمل تعزیتی ہڑتا ل سے عام زندگی مفلوج ہو کے رہ گئی۔سی این ایس کے مطابق ہفتہ کی صبح آرم پورہ ترال میں فورسز اور جنگجو ؤں کے مابین جاں بحق ہوئے صالحہ محمد آخون ولد غلام محمدساکنہ آرمپورہ ترال ( انصار غزوۃ الہند کا نائب سربراہ)، راسخ میر ولد غلام قادر،رؤف میرولدغلام بنی، عمر رمضان ولدمحمد رمضان ساکنان ڈاڈہ سرہ ترال،ندیم صو فی ولد محمد مظفر صوفی ساکنہ بٹہ گنڈ ترال اور فیصل جاوید کھانڈے ولد جاوید احمد ساکنہ املر ترال کواپنے اپنے آ بائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ جنگجو ؤں کی لاشیں ان کے لواحقین کے سپر د کر نے کے ساتھ ہی پلوامہ، اونتی پورہ اور دیگر کئی دیہات سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ ترال پہنچے اور آزادی وشرعیت کے حق میں زبردست احتجاجی مظاہرے کرنے لگے۔ جہاں ہر منٹ لوگوں کی تعداد میں سینکڑوں کا اضافہ ہوتا گیا اور یوں ایک بہت بڑا ہجوم جمع ہوگیا اور کئی لوگ پیڑوں پر،کئی کھمبوں پراورکئی مکانوں کی چھت پر چڑ گئے تھے۔ ان کے جنازہ کے پیچھے چلنے والے جلوس میں اسلام اور آزادی کے حق میں نعرہ بازی کی گئی جبکہ خواتین سینہ کوبی کرتی ہوئیں نظر آ ئیں۔ چار جنگجو ؤں کا ڈا دسر ہ اور دو کو اپنے آ بائی علاقوں لام اور بٹہ گنڈ میں نماز جنازہ ادہ کی گئی۔ڈاڈ سر میں دس اور دیگردو علاقوں میں دس مرتبہ نماز جنازہ اد کی گئی ۔شرعیت، آزادی و اسلام کے حق میں اور بھارت مخالف نعروں کی گونج میں سبھی مارے گئے جنگجوؤں کو آبائی قبرستانوں میں پْر نم آنکھوں سے سپرد خاک کیا گیا۔ جنگجوؤں کی ہلاکت کے خلاف ترال اور اونتی پورہ میں مکمل تعزیتی ہڑتال کی وجہ سے معمولات کی زندگی بری طرح مفلوج ہو گر رہ گئی ، جس کے دوران فوسز اور نوجوانوں کے درمیان پرتشدد جھڑ پیں ہوئیں۔

Comments are closed.