ویڈیو: شوپیان معرکہ میں جاں بحق چار جنگجو ئوں کی شناخت ہوگئی

جنوبی ضلع شوپیان میں منگلوار کو فورسز کے ساتھ ایک معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق ہوئے چار جنگجوئوں کی شناخت ہوگئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق چاروں جاں بحق جنگجوئوں کا تعلق حزب المجاہدین سے تھا جن کی شناخت انعام الحق ساکنہ فری پورہ،عابد نذیر وگے ساکنہ پڈر پورہ،معراج الدین ساکنہ دراونی زینہ پورہ اور بشارت احمد ساکنہ چھوٹی گام کے طور پر ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ فورسز نے آج صبح شوپیان کے نادی گام نامی گائوں میں ایک معرکہ آرائی کے دوران مذکورہ چار جنگجوئوں کو جاں بحق کیا تھا۔

 

Comments are closed.