ویڈیو: سرینگر میونسپل کارپوریشن کے کونسلر اجلاس میں جنگ، ڈپٹی مئیر پر کارپوریٹر کاپیپر ویٹ سے حملہ،زخمی حالت میں ہسپتال داخل

 

سرینگر21جنوری : سری نگر میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر شیخ عمران سوموار کو کونسلر سیشن کے دوران ایک کونسلر کے حملے میں زخمی ہوگئے ۔سی این ایس کے مطابق سرینگر کے نائب میئر، شیخ عمران سوموار کواْس وقت زخمی ہوگئے جب اْن پر ایس ایم سی کونسلر اجلاس کے دوران پیپر ویٹ سے حملہ کیا گیا۔اسدوران پورے اجلاس میں افرا تفری پھیل گئی اور وہاں ایک دھکم پیل کے منا ظر بھی دیکھنے کو ملے۔ حملے میں زخمی ہوئے شیخ عمران کو فوری طور پولیس اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اْس کو ایک ٹانکا لگایا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ذرائع نے کہا کہ سری نگر میونسیپل کارپوریشن کے کمپلیکس میں ایس ایم سی کا اجلاس جاری تھا جس کے دوران کچھ معاملات کولیکر گرم گفتاری ہوئی۔ اس بیچ ایک کونسلر نے کوئی چیز عمران پر پھینکی جس کے بعد وہ زخمی حالت میں گر پڑے اور اْنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

Comments are closed.