ویڈیو: سرینگر جموں شاہراہ پر پساں گرآنے کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل پھر بند

شاہراہ پر ہزاروں کی تعداد میں مال بردار اور مسافر گاڑیاں درماندہ

سرینگر/: سرینگر جموں شاہراہ کھلی رہنے کے بعد سنیچر وار کو شاہراہ پرپسیاں گرآنے کے نتیجے میں ایک بار پھر ٹریفک کے نقل و حمل کیلئے بند کردی گئی ہے ۔ ادھر شاہراہ سے بڑی بڑی چٹانیں اور دیگر ملبہ ہٹانے کا کام شدومد سے جاری ہے ۔ اس دوران معلوم ہوا ہے کہ شاہراہ پر ہنوز ہزاروں کی تعداد میں مال بردار اور مسافر گاڑیاں درماندہ ہیں ۔ادھر سرینگر جموں شاہراہ مسلسل بند رہنے کے نتیجے میں وادی میں اشیاء ضروریہ کی شدید قلت پائی جارہی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑڑہا ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرینگرجموں شاہراہ پر جمعرات کو تازہ زمینی تودے گر آنے کے بعد اس شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد و رفت پھر معطل ہوئی ہے۔حکام کے مطابق ضلع رام بن میں کافی تودے گر آئے ہیں جن کو ہٹانے کا کام شد و مد سے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک اور تودہ رامسو علاقے کے موم پاسی میں بھی گر آیا ہے۔ذرائع سے معلوام ہوا ہے کہ سرینگر جموں شاہراہ کچھ مدت کیلئے کھول دی گئی تھی تاہم کچھ وقفہ کے بعد ہی سرینگر جموں شاہراہ پر رام بن کے قریب پسیاں گرآنے اور بڑی بڑی چٹانیں کھسکنے کی وجہ سے شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل پھر بند کردی گئی ہے ۔ تاہم شاہراہ پر پٹا ملبہ اور بڑی بڑی چٹانوں کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔ ادھر سرینگر جموں شاہراہ ایک بار پھر بند ہونے کے نتیجے میں شاہراہ پر ہزاروں کی تعداد میں مال بردار اور مسافر گاڑیاں درماندہ ہوکے رہ گئیں ہیں ۔ ادھر سرینگر جموں شاہراہ مسلسل بند رہنے کے نتیجے میں وادی میں قحط جیسی صورتحال پیدا ہوئی ہے ۔ بازاروں میں اشیاء ضروریہ کی شدید قلت پائی جارہی ہے ۔ جبکہ پیٹرول کی قلت نے بھی لوگوںکو شدید پریشانیوں میں دھکیل دیا ہے ۔ سرینگر جموں شاہراہ کو دوبارہ ٹریفک کی نقل و حمل کے قابل بنانے کیلئے متعلقہ ایجنسیاں کام کررہی ہے تاہم ٹنل کے نزدیک ہورہی بارشوں کے نتیجے میں کام میں دشواریاں پیش آرہی ہے ۔ ادھر حکام نے بتایا ہے کہ شاہراہ کو قابل آمدورفت بنانے کیلئے کام جاری ہے اور امید ہے ک آج دیر رات تک کام مکمل ہوگا ۔

Comments are closed.