ویڈیو: خورشید گنائی نے سرینگر میں عوامی دربار کے دوران لوگوں کے مسائل سُنے

:سرینگر
گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے آج یہاں کئی عوامی وفود اور افراد کے ساتھ ملاقات کی اور اُن کی شکایات کو بغور سُنا۔ تقریباً50 وفود اور کشمیر کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے فرداً فرداً لوگ مشیر موصوف سے ملاقی ہوئے اور انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔
ان میں پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کا ایک وفد ایسوسی ایشن کے چئیرمین جی این وار کی قیادت میں مشیر موصوف سے ملاقی ہوا اور انہیں ریاست میں نجی سکولوں سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔
خورشید گنائی نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت اُن کے مسائل کے ازالہ پر غور کرے گی۔ انہوں نے کشمیر اور جموں کے محکمہ تعلیم کے سربراہوں کو ہدایت دی کہ وہ ضلع سطح کی ٹیمیں تشکیل دے کر ریاست کے تمام نجی سکولوں کی کارکردگی پر نظر گذر رکھیں۔
نجی سکولوں کی منیجمنٹ اور محکمہ سکولی تعلیم کے درمیان قریبی رابطے پر زور دیتے ہوئے مشیر موصوف نے کہا کہ سکولی تعلیم محکمہ ایک سکول ایجوکیشن ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دینے کے امکانات کا جائیزہ لے گا تا کہ ریاست میں ان سکولوں کے ذریعے بچوں کو معیاری تعلیم سے آراستہ کیا جاسکے۔اس مشاورتی کمیٹی میں معروف تعلیم ماہرین اور تمام شراکت دار نمائندے ہوں گے جو بہتر نتائج کے حصول کے لئے قریبی تال میل کے ساتھ کام کریں گے۔
دریائے جہلم کے ڈوبجی گھاٹ سے سیمنٹ پُل تک رہائش پذیر کنبوں کا ایک وفد بھی مشیر موصوف سے ملاقی ہوا اور فوری باز آباد کاری کا مطالبہ کیا۔
چھتر گُل کے ایک وفد نے علاقہ میں ڈگری کالج کے قیام کی مانگ کی۔انہوں نے مشیر موصوف کو علاقہ کے پرائمری ہیلتھ سینٹر میں ماہر ڈاکٹر کی تعیناتی کا مطالبہ کیا۔
نان ٹیچنگ فورم کشمیر کے وفد نے مشیر موصوف سے ملاقات کے دوران محکمہ کے نان ٹیچنگ کاڈر کو درپیش مشکلات سے باخبر کیا۔
ترال اور شاہ آباد سے آئے وفود نے مشیر موصوف کو زیارت شریف ترال کی تعمیر نو میں فوری مداخلت کی درخواست کی اور اس پروجیکٹ کی وجہ سے متاثرہ156 دکانداروں کی باز آباد کاری کی بھی مانگ کی۔
کے اُساتذہ، محکمہ پشو پالن ورکرس ایسوسی ایشن، جے اینڈ کے کیجول ڈیلی ویجرس، ویٹرنری افسران، 2014 بیچ کے عارضی اور دیگر وفود بھی مشیر سے ملاقی ہوئے اور اپنی مشکلات کے ازالہ کی مانگ کی۔
رفیع آباد سیر ہمدان، بڈگام، چرار شریف، پیٹھ کنی ہامہ، مٹن اننت ناگ، پانپور اور دیگر علاقوں سے آئے ہوئے وفود نے بھی خورشید گنائی سے ملاقات کے دوران اپنی شکایات کے ازالہ کی استدعا کی۔
مشیر موصوف نے تمام وفود کو بغور سُنا اور انہیں یقین دلایا کہ اُن کے جائیز مطالبات پر غور کیا جائے گا۔دیگر وفود میں سینتور ہوٹل، ویلفئیر کمیٹی حلقہ باغاتی، کنی پورہ، این وائی سی ممبران کا وفد، باغبانی کے ٹرینر، پلوامہ

Comments are closed.